قرآن کا فیض نسل در نسل

قرآن کا فیض نسل در نسل

لاہورکی بات ہے، ایک عالم تھے، انہوں نے ناشتے میں بلایا۔ کہنے لگے کہ حضرت! میرے والد قرآن مجید کے عاشق تھے۔ ہم نے کہا: بھئی! ہمیں بھی کچھ واقعات سنائو! کہنے لگے کہ جی ایک مرتبہ کسی نے انہیں بتایا کہ اگر آپ دو سال روزانہ ایک قرآن مجید پڑھتے رہیں تو قرآن مجید کا فیض آپ کی آنے والی (نسل) کے اندر جاری ہو جائے گا۔ کہنے لگے کہ میرے والد صاحب نے پڑھنا شروع کردیا، روز ایک قرآن مجید مکمل پڑھ لیتے، سردی بھی، گرمی بھی، صحت بھی، بیماری بھی، خوشی بھی، غمی بھی، دیس بھی، پردیس بھی، کتنے مختلف حالات ہوتے ہیں مگر انہوں نے پورے دو سال روزانہ ایک قرآن مجید مکمل کیا۔ حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی نسل میں قرآن مجید اس طرح جاری کیا کہ آج میرے والد کے جتنے بیٹے اور جتنی بیٹیاں اور ان کے آگے جتنے بیٹے جتنی بیٹیاں سات سال سے اوپر کی عمر کے ہیں سب کے سب قرآن مجید کے حافظ ہیں۔ میرے والد کی نسل سے کوئی بچہ بچی ایسی نہیں جو سات سال سے اوپر ہو اور وہ قرآن مجید کا حافظ نہ ہو۔(ج 27ص85)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more