.قرآن پڑھتے ہوئے رونا بھی سنت ہے (109)

.(109) قرآن پڑھتے ہوئے رونا بھی سنت ہے

فقیہ امت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا: عبداللہ! مجھے قرآن پڑھ کرسناؤ۔
میں نے عرض کیا: یار سول اللہ!کیا میں قرآن پڑھ کر سناؤں ؟ حالانکہ آپ خود صاحب قرآن ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ بات عزیز ہے کہ میں اپنے صحابہ سے قرآن سنوں۔
حضرت عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں: میں نے اسکے بعد سورۃ النساء کی آیات(41)تلاوت کرنا شروع کیں۔
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
بس اتنا ہی کافی ہے۔
حضرت عبداللہ بن مسعود کہتےہیں:
جب میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیات دیکھنا چاہیں تو میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
فائدہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید پڑھتے ہوئے اور سنتے ہوئے بکثرت آنسو بہاتے تھے۔ یہ بھی ایک سنت ہے کہ قرآن کی ایسی آیات کو روتے ہوئے پڑھنا جن میں آخرت کی فکر دلائی جاتی ہو۔ آج کل بہت تیزی میں بغیر سمجھے قرآن پڑھنے والے لوگ ہورہے ہیں جو کہ ادب کے خلاف ہے۔
تحریر ماخوذ از کتاب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک آنسو

نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326)۔

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326) دوکلرک ایک ہی دفتر میں کام کیا کرتے تھے ایک بہت زیادہ لالچی اور پیسوں کا پجاری تھا۔ غلط کام کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاتھا۔ جہاں کہیں خیانت اور بددیانتی کا موقع ہوتا تو بڑی صفائی سے اُسکا صاف ستھرا...

read more

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔ مدرسہ استاذ اور شاگرد کے تعلق کانام ہے۔جہاں پر کوئی استاذ بیٹھ گیا اور اس کے گرد چند طلبہ جمع ہوگئے تو وہ اک مدرسہ بن گیا۔مدرسہ کا اصلی جوہر کسی شاندار عمارت یا پرکشش بلڈنگ میں نہیں، بلکہ طالبعلم اور استاد کے...

read more

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔ خانقاہی نظام میں خلافت دینا ایک اصطلاح ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صاحب نسبت بزرگ اپنے معتمد کو نسبت جاری کردیتے ہیں کہ میرے پاس جتنے بھی بزرگوں سے خلافت اور اجازت ہے وہ میں تمہیں دیتا ہوں ۔یہ ایک بہت ہی عام اور مشہور...

read more