قرآن مجید کی تاثیر

قرآن مجید کی تاثیر

ایک دیہاتی لڑکا تھا۔ وہ کہیں جا رہا تھا۔ اس نے راستے میں ایک کار توس پڑا ہوا دیکھا۔ اس کے لئے وہ نئی چیز تھی۔ اس نے اس کو اٹھا لیا۔ جیب میں ڈالا۔ پھر آگے ایک بڑے دیہاتی بندے سے ملا۔ اسے کہنے لگا: بڑے میاں! یہ کیا چیز ہے؟ اس نے کہا: ارے! یہ کارتوس ہے۔ پوچھا: کیا مطلب؟ اس نے کہا: یہ اتنی خطرناک چیز ہے کہ اگر یہ شیر کو مارو تو یہ اس کو مار دے گی، ہاتھی کو مارو تو یہ اس کو بھی گرادے گی۔ اس نے کہا: اچھا! یہ اتنی خطرناک چیز ہے۔ اس لڑکے نے اس کارتوس کو پھر جیب میں ڈال لیا اور وہ اپنے کام میں لگ گیا۔
اللہ کی شان! دوسرے دن شام کو گھر آ رہا تھا کہ ایک چھوٹا سا کتا اس کے پیچھے لگ گیا۔ اب یہ آگے اور کتا پیچھے۔ تھوڑی دیر کے بعد اسے پتہ چلا کہ کتا تو قریب آ رہا ہے ، تو وہ گھبرا گیا۔ اس وقت اسے یاد آیا کہ میرے پاس تو وہ کار توس ہے۔ لہٰذا اس نے وہ کارتوس جیب سے نکالا اور زور سے کتے کو دے مارا۔ کتے کو وہ کارتوس ٹانگ پہ لگا تو سہی، لیکن بجائے گرنے مرنے کے وہ کتا اور اس کے اوپر چڑھ دوڑا۔ اس بے چارے نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔
وہ سیدھا اسی بندے کے پاس جا پہنچا۔ اس سے کہنے لگا: بڑے میاں! آپ نے مجھے فرسٹ مس گائیڈ کیا۔ اس نے پوچھا: کیوں؟ کہنے لگا: اس لئے کہ آپ نے کہا تھا کہ یہ ایسی چیز ہے جو شیر کو بھی مار دیتی ہے اور ہاتھی کو بھی مار دیتی ہے، جبکہ اس نے تو کتے کے ایک چھوٹے سے بچے کو بھی نہ مارا۔ بڑے میاں نے کہا: تجھے سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے، اصل بات یہ ہے کہ ایک چیز بندوق ہوتی ہے۔ اس کے اندر جب یہ کارتوس ڈالتے ہیں اور پھر چلاتے ہیں تو اس وقت اس کارتوس کی طاقت ظاہر ہوتی ہے۔ اس سے پہلے ظاہر نہیں ہوتی۔
بالکل اسی طرح ہمارا یہ چھ فٹ کا جسم ایک بندوق کی مانند ہے اور یہ اللہ کا قرآن اس طاقت کے بنے ہوئے ایک کارتوس کی مانند ہے۔ جب جسم کی اس بندوق (Gun) کے اندر اس کارتوس کو فٹ کریں گے اور پھر تہجد میں اٹھ کر دو رکعت نفل پڑھ کے اللہ کے سامنے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیں گے تو اس قرآن کی طاقت پھر ہمارے سامنے ظاہر ہو گی۔ تب پتہ چلے گا کہ اللہ رب العزت قرآن پڑھنے والے کی دعائوں کو کیسے قبول فرماتے ہیں؟(ج 29ص285)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more