قرآن مجید میں اتباع سنت کا حکم

قرآن مجید میں اتباع سنت کا حکم

پہلی آیت۔۔۔۔ وَمَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا۔۔۔۔ (الحشر:۷)
’’اور جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں۔۔۔۔ اس سے باز رہو‘‘۔۔۔۔
’’دینا‘‘ کئی طریقے سے ہوتا تھا۔۔۔۔ کبھی ہاتھ سے اٹھا کر کوئی چیز دے دی ۔۔۔۔ روپیہ پیسہ دے دیا۔۔۔۔ کبھی زبان سے کوئی حکم یا ہدایت دے دی کہ فلاں کام کرو۔۔۔۔ فلا ںنہ کرو۔۔۔۔ فلاں جگہ چلے جائو۔۔۔۔ بیویوں کے حقوق ادا کرو۔۔۔۔ رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرو وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ خلاصہ یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ بھی دیں۔۔۔۔ اسے لے لیا کرو یعنی اسے قبول کرو۔۔۔۔ اگر مال و دولت ہے تو اسے نعمت سمجھو کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں تمہیں دلوائی ہے۔۔۔۔ کوئی ہدایت اور رہنمائی ہے تو اسے زندگی بھر کے لئے اپنے لئے مشعل راہ بنائو۔۔۔۔ اور جس چیز سے روکیں۔۔۔۔ اس سے رک جائو یعنی جس جس گناہ سے بھی آپ روک دیں ۔۔۔۔ اس کی خلاف ورزی نہ کرو۔۔۔۔

دوسری آیت

وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی اِنْ ھُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰی (النجم۔۔۔۔۴)
۔’’اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں۔۔۔۔ یہ تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے‘‘۔۔۔۔
یعنی دینی معاملات میں آپ جو کچھ فرماتے ہیں۔۔۔۔ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجی ہوئی وحی کے مطابق ہوتا ہے۔۔۔۔ اس کے خلاف نہیں ہوتا مثلاً فلاں چیز جائز ہے۔۔۔۔ فلاں ناجائز ہے۔۔۔۔ فلاں فرض ہے۔۔۔۔ فلاں واجب ہے۔۔۔۔ فلاں عمل کا اتنا ثواب ہے وغیرہ۔۔۔۔ یہ دین کی باتیں ہیں۔۔۔۔ ان میں سے کوئی بات آپ اپنی طرف سے نہیں کہتے بلکہ وہ وحی ہوتی ہے جو آپ کی طرف بھیجی جاتی ہے البتہ یہاں دنیا کے معاملات مراد نہیں مثلاً کسی کو مشورہ وغیرہ د ے دیا یا کوئی اور بات کہہ دی وغیرہ تو وہ یہاں مراد نہیں۔۔۔۔ اس تفصیل سے بھی یہی معلوم ہوا کہ آپ کی ہدایات اور احکام کی پیروی فرض و واجب ہے۔۔۔۔

تیسری آیت

قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَ یَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ (آل عمران:۳۱)
۔’’(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو۔۔۔۔ خدا بھی تمہیں دوست رکھے گا او رتمہارے گناہ معاف کر دے گا‘‘۔۔۔۔
اس سے معلوم ہوا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہے۔۔۔۔ اس پر لازم ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع کرے۔۔۔۔ اگر وہ آپ کی پیروی نہیںکر رہا تواس کا یہ دعویٰ جھوٹا ہے کہ میں اللہ سے محبت کرتا ہوں۔۔۔۔ اور آپ کی پیروی یہی ہے کہ آپ نے جس کام کے کرنے کا حکم دیا۔۔۔۔ اسے کرو اور جس سے منع کیا ۔۔۔۔ اس سے باز آ جائو۔۔۔۔

سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

مختلف سنتیں

مختلف سنتیں سنت-۱ :بیمار کی دوا دارو کرنا (ترمذی)سنت- ۲:مضرات سے پرہیز کرنا (ترمذی)سنت- ۳:بیمار کو کھانے پینے پر زیادہ زبردستی مت کرو (مشکوٰۃ)سنت- ۴:خلاف شرع تعویذ‘ گنڈے‘ ٹونے ٹوٹکے مت کرو (مشکوٰۃ) بچہ پیدا ہونے کے وقت سنت-۱: جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان...

read more

حقوق العباد کے متعلق سنتیں

حقوق العباد کے متعلق ہدایات اور سنتیں اولاد کے حقوق حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں کہ: ٭ مسلمانو! خدا چاہتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے ساتھ برتائو کرنے میں انصاف کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔۔۔۔ ٭ جو مسلمان اپنی لڑکی کی عمدہ تربیت کرے اور اس کو عمدہ تعلیم دے اور...

read more

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں آپ خوشبو کی چیز اور خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے اور کثرت سے اس کا استعمال فرماتے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے۔۔۔۔ (نشرالطیب)آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر شب میں بھی خوشبو لگایا کرتے تھے۔۔۔۔ سونے سے بیدار ہوتے تو قضائے حاجت سے...

read more