قرآن مجید سے شغف
امام محمد رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی شاگردی اختیار کی۔۔۔۔۔ تھوڑے دنوں بعد حضرت نے پوچھا کہ بھئی قرآن مجید کے حافظ ہو۔۔۔۔۔ کہنے لگے نہیں۔۔۔۔۔ فرمایا تمہیں پتہ نہیں کہ میرے پاس علم حاصل کرنے کے لئے قرآن مجید کا حافظ ہونا ضروری ہے وہ کہنے لگے اچھا حضرت جاتا ہوں۔۔۔۔۔
امام محمد رحمۃ اللہ علیہ نوجوان تھے وہ چلے گئے۔۔۔۔۔ ایک ہفتے کے بعد واپس آئے حضرت نے سوچا کہ ملنے کے لئے آئے ہوں گے۔۔۔۔۔ پوچھا محمد! کیسے آنا ہوا؟ کہنے لگے حضرت ایک ہفتے کے اندر پورے قرآن مجید کو یاد کرنے کے بعد واپس آیا ہوں۔۔۔۔۔
تو جہاں کسی کو اٹھایا گیا اس کو عزتیں ملیں۔۔۔۔۔ غور کریں تو اس کے پیچھے یا تو کسی عاشق قرآن کی دعائیں ہوں گی یا پھر وہ بندہ خود عاشق قرآن ہو گا۔۔۔۔۔ (خطبات فقیر 29 ص 181)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

