قرآن شریف پڑھنے والا ایک بچہ
ایک پارسا بی بی حضرت سری سقطی علیہ الرحمتہ کی مرید تھیں، اس عورت کا چھوٹا سا بچہ قرآن مجید کی تعلیم کے لئے بھی استاد کی خدمت میں جاتا تھا، ایک دن استاد نے بچہ کو کسی کام کے لئے دجلہ دریا پر بھیجا وہ بچہ جو پانی میں اترا ڈوب گیا۔۔۔۔۔بچہ کے استاد ڈر کے مارے حضرت سری سقطی علیہ الرحمۃ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ساری سرگزشت آپ کو کہہ سنائی وہاں حضرت جنید بغدادیؒ بھی تشریف رکھتے تھے کہ اچھا چلو بچہ کی ماں کو صبر دلائیں سب کے سب بچے کی ماں کے پاس آئے اور معنوں معنوں میں صبر کی ہدایت کرنے لگے وہ بی بی پارسا حیران ہو کر پوچھنے لگی کہ آج خیر تو ہے خلاف ِ عادت یہ کیاارشاد ہو رہا ہے پھر تو حضرت سری علیہ الرحمۃ کو کہنا ہی پڑا فرمایا کہ آج قضا عنداللہ تمہارا بچہ دریا میں ڈوب گیا اسلئے تمہیں صبر کرنا لازم ہے، اس بی بی نے کہا یا حضرت ایسا واقعہ نہیں ہوا اچھا مجھے لے چلو ذرا وہ جگہ میں دیکھ لوں کہ جہاں میرا بچہ ڈوبا ہے سب لوگ اس عورت کو ساتھ لے گئے اور جس جگہ وہ بچہ ڈوب گیا تھا وہاں لے جا کر کھڑا کیا او ر اشارہ سے بتایا کہ یہاں تمہارا بچہ غرق ہوا ہے اس بی بی نے محبت کے جوش میں آ کراپنے بچہ کا نام لے کر پکارا، بچے نے پانی کی تہہ میں سے ماں کو جواب دیا وہ عورت جھٹ پانی کے اندر کود پڑی اور خدا کے فضل سے بچہ کو زندہ سلامت باہر نکال لائی۔۔۔۔۔ حضرت سری علیہ الرحمۃ نے حیرت سے جنید بغدادی علیہ الرحمۃ کی طرف ظاہر میں دیکھا، باطن میں پوچھا کہ یہ کیا بات ہے فرمایا ھٰذَا مِنْ صدْقِھَا مَعَ اللّٰہِ، یہ اس بی بی کی محبت الٰہی کی صداقت کا نتیجہ ہے، فَاذْ کُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ۔۔۔۔۔ تم میری الفت محبت کو اپنے دل میں زندہ سلامت رکھو، میں تمہاری پیار محبت کی شے کو دریا کی تہہ میں زندہ سلامت رکھوں۔۔۔۔۔(اسرار المحبۃ للغزالی ،احسن المواعظ ص:۱۸۲، ۱۸۳ وعظ نمبر۶)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

