قرآن سننے کیلئے فرشتوں کا نزول
ایک صحابیؓ اپنے گھر کے اندر تہجد میں قرآن مجید پڑھ رہے تھے۔۔۔۔۔ طبیعت ایسی مچل رہی تھی کہ جی چاہتا تھا کہ ذرا جہر (اونچی آواز) سے پڑھیں مگر قریب ہی ایک گھوڑا بندھا ہوا تھا اور چار پائی پر بچہ لیٹا ہوا تھا۔۔۔۔۔ محسوس کیا کہ جب اونچا پڑھتا ہوں تو گھوڑا بدکتاہے۔۔۔۔۔ لہٰذا دل میں خوف پیدا ہوا کہ گھوڑا کہیں بچے کو نقصان نہ پہنچا دے۔۔۔۔۔ پھر آہستہ پڑھنا شروع کردیتے۔۔۔۔۔ ساری رات یہی معاملہ ہوتا رہا۔۔۔۔۔ جب تہجد مکمل کی اور دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے تو کیا دیکھتے ہیں کہ کچھ ستاروں کی مانند روشنیاں ہیں جو ان کے سرکے اوپر آسمان کی طرف واپس جا رہی ہیں۔۔۔۔۔ یہ ان روشنیوں کو دیکھ کر حیران ہوئے۔۔۔۔۔
صبح ہوئی تو وہ صحابی ؓنبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔۔۔۔۔ عرض کیا کہ اے اللہ کے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم ! میں نے رات کو تہجد اس انداز سے پڑھی کہ بچے کے خوف کی وجہ سے آہستہ پڑھتا تھا اور جی چاہتا تھا کہ ذرا آواز کے ساتھ پڑھوں مگر دعا کے وقت میں نے کچھ روشنیاں آسمان کی طرف جاتے دیکھیں۔۔۔۔۔ اللہ رب العزت کے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ رب کریم کے فرشتے تھے جو تمہارا قرآن سننے کیلئے عرش رحمان سے نیچے اتر آئے تھے۔۔۔۔۔ اگر تم اونچی آواز سے قرآن پڑھتے رہتے تو آج مدینہ کے لوگ اپنی آنکھوں سے فرشتوں کو دیکھ لیتے۔۔۔۔۔ سبحان اﷲ، سبحان اﷲ۔۔۔۔۔ (خطبات فقیر ج 3ص216)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

