قاضی مقری حمید الدین
مولانا بدر الدین غزنوی ۔۔۔۔۔ خواجہ بختیار کاکی اور قاضی مقری حمید الدین ناگوری موصوف میں دوستانہ مراسم تھے۔۔۔۔۔ ایک دفعہ یہ تینوں بزرگ جامع مسجد دہلی میں معتکف تھے۔۔۔۔۔ طے یہ ہوا کہ ایک پاؤں پر کھڑے ہو کر قرآن مجید ختم کریں۔۔۔۔۔ آپ کو امام کیا گیا باقی دو دوست مقتدی ہوئے۔۔۔۔۔ آپ نے پہلی رکعت میں پورا قرآن شریف ختم کر کے دوسری رکعت میں مزید چار سیپارے سنائے۔۔۔۔۔ پھر تینوں نے حصول رضائے الٰہی کے لیے دعا کی ۔۔۔۔۔ معمولاً آپ شب و روز میں دو دفعہ قرآن مجید ختم کرتے تھے۔۔۔۔۔مولانا مناظر احسن صاحب گیلانیؒ نے اپنی تصنیف ’’ ہندوستان میں مسلمانوں کا نظام تعلیم و تربیت‘‘ میں لکھا ہے کہ آپ کا سلوک بالقرآن تھا۔۔۔۔۔ جملہ مدارج علویہ اسی سے حاصل فرمائے تھے۔۔۔۔۔ ۶۴۴ھ میں وفات پائی قطب صاحب دہلی میں مزار ہے۔۔۔۔۔ ( تذکرہ قاریان ہند ج ۲ صفحہ ۶۹،۷۰)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

