قاری عبدالعلیم انصاریؒ
مولانا قاری حکیم عبدالعلیم انصاریؒ مہاجر و مدفون مدنی صاحبزادہ خورد حضرت مولانا محدث پانی پتی ؒ کو حدر و روانی کے ساتھ قرآن پڑھنے میں کمال حاصل تھا۔۔۔۔۔ شبینوں میں بلاتکلف اصول تجوید کی پابندی کے ساتھ دس پندرہ پارے ایک گھنٹے میں چار پارے کی رفتار سے پڑھ دیتے تھے۔۔۔۔۔ دس سال کی عمر میں قران مجید مع تجوید حفظ کر لیا تھا۔۔۔۔۔ آپ کا شباب ہی تھا کہ پینتیس سال کی عمر میں مدینہ منورہ ہجرت فرما گئے ۔۔۔۔۔ ۱۳۳۷ھ میں جب شریف حسین والیء مکہ نے ترکوں سے بغاوت کی تو حرمیں شریفین کے متبرک علاقوں میںبھی لوگوں کو امن نہ ملا اور وقت آیا کہ ساکنین بلد امین کو بھی خارج البلد ہونا پڑا۔۔۔۔۔ آپ پہاڑوں اور جنگلوں میں نکل گئے اور اسی غریب الوطنی اور دشت نوردی کے زمانے میں ینبوع البحر اور رابغ کے متصل کسی گاؤں میں یکایک انتقال فرمایا۔۔۔۔۔(تحفۂ حفاظ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

