فکر احوالِ احباب
ارشاد فرمایا کہ متبعین تین قسم کے ہوتے ہیں ۔ اکثر تو اپنی رائے اور پسند کے مطابق ہی چلتے ہیں ، کچھ اپنے دنیاوی مفادات کے پیش نظر کسی حد تک بات مانتے ہیں اور چند مخلصین اپنے آپ کو بالکل مٹا دیتے ہیں،اپنی مرضی کو تابع کرکے رہتے ہیں۔اس آخری قسم کے لوگوں کے بارے میں بہت زیادہ احتیاط مطلوب ہے۔ اللہ پاک کے پیارے حبیب علیہ السلام کا ارشاد ہے:۔
کلکم راع وکلکم مسؤول عن رعیتہ
یہ محبین صادقین صبح و شام خدمت میں لگے رہتے ہیں لہٰذا انہیں بارہا سختی و ترشی بھی جھیلنی پڑتی ہے۔ ماں باپ کو ایسی اولاد کی، اساتذہ کو ایسے شاگردوں کی اور مشائخ کو ایسے خدام کی بہت رعایت کرنی چاہئے۔ خود ان کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہئے۔ محض رسمی طور پر ان سے پوچھ کر مطمئن نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ از راہِ ادب و سعادت مندی تقاضا کرنے سے گریزاں ہی رہیں گے۔
(مؤرخہ یکم فروری۲۰۱۹ء بمطابق۲۶ جمادی الاولیٰ۱۴۴۰ھ، بروز جمعۃ المبارک،بعد نمازِ عشاء،
بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

