فکر آخرت
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بڑی عبادت گذار اور پرہیز گار تھیں۔۔۔۔ فکر آخرت کا اس سے اندازہ ہو گا کہ جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو بلا کر کہا کہ زندگی میں ہم میں آپس میں سو کنوں والی رنجش رہی ہے لہٰذا تم میرا کہا سنا سب کچھ معاف کردو۔۔۔۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیںکہ میں نے معاف کردیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔۔۔۔ اس کے بعد ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایاکہ خدا تمہیں خوش کرے جیسے تم نے مجھے ابھی خوش کیا ہے۔۔۔۔
اس کے بعد حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو بلا کر یہی گفتگو کی جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کی ۔۔۔۔ (الاصابہ۱۲)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

