فقہاء کی عظیم خدمات
ایک سلسلہ گفتگو میں ایک فقہی مسئلہ پر ایک مولوی صاحب کو آگاہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ میں سب سے زیادہ مشکل چیز فقہ کو سمجھتا ہوں اور لوگوں کو اکثر اسی پر دلیر پاتا ہوں‘ بہت سوچ سمجھ کر مسئلہ بیان کرنے کی ضرورت ہے۔
فقہاء نے تو کوئی چیز نہیں چھوڑی‘ فقہاء ہی کی اس قدر نظر ہے احکام پر بھی‘ علل احکام پر بھی۔ سچ تو یہ ہے کہ خدا کی طرف سے ان حضرات کو الہام ہوتا تھا جس سے ایسی دین کی خدمت کی ہے حق تعالیٰ ان کو جزاء خیر عطاء فرمائیں۔ اگر فقہاء کی ذات دنیا میں نہ ہوتی تو عالم میں ایک اندھیر ہوتا‘ دین کے ہر مسئلہ کو روشن اور واضح کردیا۔ اگر فہم سلیم اور عقل کامل ہو تو کوئی دقیقہ باقی نہیں رہا‘ باقی بدفہموں اور بدعقلوں کا تو ذکر ہی کیا ہے۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۷)
