فضیلت ایسی کہ دشمن گواہی دے
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ:میں نے بھوپال میں وہاں کے اسکول کے لڑکوں کی درخواست پر وعظ کہا تھا وہاں کا ہیڈ ماسٹر جو مرہٹہ تھا وہ بھی شریک تھا۔۔۔۔۔ تقریر سن کر وہ بہت متحیر ہوا اوراپنے مجمع میں کہا کہ ہر شبہ کا جواب اور ہر دعوے کی دلیل بیان کرتے تھے اور نہایت مسلسل اور مدلل تقریر تھی۔۔۔۔۔ کوئی مضمون بے ربط نہ ہونے پاتا تھا حالانکہ کوئی کاغذ یادداشت کا بھی پاس نہ تھا کہتا کہ ہم نے بہت سے لیکچر سنے ہیں لیکن ایسی تقریر کبھی سننے میںنہیں آئی ایسا شخص تو ولایت میں بھی نہ ہو گا۔۔۔۔۔ اس کو بلایادداشت کے ایسی مسلسل اور مدلل تقریر کرنے پر بہت تعجب تھا کیونکہ اکثر لیکچر دینے والے یادداشت لکھ کر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور اس میں ایک ایک مضمون کو دیکھتے جاتے ہیں اس کے متعلق تقریر کرتے جاتے ہیں اس بیچارہ کو یہ خبر نہ تھی کہ بفضلہ تعالیٰ مسلمانوں کے علماء کے لئے یہ ایک معمولی بات ہے چنانچہ میں نے سن کر یہی کہا کہ اس بیچارہ نے علماء کو دیکھا ہی نہیں ایک ادنیٰ طالب علم کو دیکھا ہے۔۔۔۔۔ (جلد مذکور ص ۴۵۹ م نمبر ۶۴۱)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

