فضولیات اور ضروریات
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ بے کار باتوں میں کیا رکھا ہے۔ کام میں لگو اور اپنے وقت کو خدا کی نعمت سمجھ کر اس کی قدر کرو۔ آنکھ بند ہوتے ہی وقت ضائع کرنے کا پتہ چل جائیگا۔ تمام تحقیقات تدقیقات دھری رہ جائیں گی۔ نیز اسی ضمن میں فرمایا کہ جو شخص فضولیات میں مبتلا ہوگا ، وہ کبھی ضروریات کی طرف متوجہ نہیں ہوسکتا۔ یہ تجربہ کی بات ہے۔ جس کو مقصود حضرتِ حق ہوں اس کو اور فضول خرافات اور قصوں جھگڑوں کی کہاں فرصت۔ یہ تو انہیں کا کام ہے جو آخرت سے بے فکر ہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

