فضل خداوندی کا عجیب واقعہ
جناب قدرت اللہ شہاب مرحوم لکھتے ہیں:انسٹی ٹیوٹ آف پیرا سائیکالوجی کے سربراہ پروفیسر مٹین ہاف اکثر مہینے میں ایک ویک اینڈ ہمارے ہاں گزارا کرتے تھے۔۔۔۔ مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے مرشد حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کی کتاب ضیاء القلوب کا انگریزی ترجمہ کر کے میں نے انہیں دیا تو وہ ششدر رہ گئے۔۔۔۔ ان کا جی تو بہت للچایا کہ وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائیں‘ لیکن اپنی ملازمت کے تحفظ کی فکر اور معاشرے کے خوف سے اس سعادت سے محروم رہے۔۔۔۔ البتہ انکی سٹینو گرافر مس جین ڈالٹن پر بیٹھے بٹھائے اللہ کا فضل ہو گیا۔۔۔۔ اپنے ادارے میں واپس جا کر پروفیسر صاحب نے ضیاء القلوب کا انگریزی ترجمہ اپنی سٹینو گرافر کے حوالے کر دیا کہ وہ اسے ان کے کاغذات کے ساتھ سنبھال کر رکھ دے۔۔۔۔ مس ڈالٹن تجسس کا شوق رکھنے والی تحقیق پسند لڑکی تھی۔۔۔۔ اس نے ضیاء القلوب کا انگریزی ترجمہ پڑھ کر ایسا اثر قبول کیا کہ ایک روز ہمارے ہاں آئی اور درخواست کی کہ ہم اسے مسلمان کر لیں۔۔۔۔
میں نے کہا کہ وہ خوب سوچ سمجھ کر بتائے کہ وہ کیوں مسلمان ہونا چاہتی ہے؟
اس نے جواب دیا کہ وہ اس راہ سلوک پر چلنے کی آرزو مند ہے جسے اختیار کرنے کا طریقہ (کتاب) ضیاء القلوب میں بتایا گیا ہے۔۔۔۔
ہم نے نہایت خاموشی سے اسے مشرف بہ اسلام کر کے اس کا نام رابعہ رکھ دیا۔۔۔۔ اس کے بعد کچھ عرصہ تک وہ ہمارے ہاں رہی۔۔۔۔ میری اہلیہ نے اسے قرآن شریف ختم کروایا۔۔۔۔ پھر وہ ملازمت چھوڑ کر اپنے گائوں چلی گئی اور عبادت اور ریاضت کے سہارے راہِ سلوک پر ایسا قدم رکھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہم جیسے گناہگاروں کی پہنچ سے بہت دور نکل گئی۔۔۔۔ اور اب کچھ عرصہ سے اس کا مستقل قیام مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں ہے۔۔۔۔ (از شہاب نامہ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

