فرعون کی بیٹی کی خاص خادمہ

فرعون کی بیٹی کی خاص خادمہ

روضۃ الصفاء ایک کتاب ہے اس میں لکھا ہے کہ فرعون کی بیٹی کی خاص خادمہ تھی جو اس کا سارا کام کرتی تھی اور اسکی کنگھی چوٹی بھی وہی کرتی تھی وہ خادمہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان رکھتی تھی مگر فرعون کے خوف سے ظاہر نہ کرتی تھی۔۔۔۔۔ ایک بار وہ خادمہ شہزادی کے بال سنوار رہی تھی کہ اس کے ہاتھ سے کنگھی چھوٹ گئی اس نے بسم اللہ کہہ کر اٹھا لی شہزادی نے پوچھا یہ تو نے کیا کہا یہ کس کا نام ہے۔۔۔۔۔ خادمہ نے کہا یہ اسی کا نام ہے جس نے تیرے باپ کو پیدا کیا اور اس کو بادشاہی دی شہزادی کو بڑا تعجب ہوا کہ میرے باپ سے بھی کوئی بڑا ہے؟ فوراً دوڑی ہوئی فرعون کے پاس گئی اور سارا قصہ بیان کیا۔۔۔۔۔ فرعون نہایت غصہ میں آیا اور اس خادمہ کو بلا کر ڈرایا دھمکایا۔۔۔۔۔ مگر اس نے صاف کہہ دیا کہ جو چاہو کر لو میں ایمان نہیں چھوڑوں گی۔۔۔۔۔ اوّل اس کے ہاتھ پائوں میں کیلیں جڑ کر اس پر انگارے اور بہوبل ڈالی۔۔۔۔۔ جب اس سے بھی کچھ نہ ہوا تو اس کی گود میں ایک لڑکا تھا اس کو آگ میں ڈال دیا لڑکا آگ میں بولا کہ اماں صبر کرنا خبردار ایمان نہ چھوڑنا۔۔۔۔۔ غرض وہ اپنے ایمان پر جمی رہی۔۔۔۔۔ یہاں تک کہ اس بے چاری کو بھی پکڑ کر جلتے تنور میں جھونک دیا۔۔۔۔۔ (مثالی خواتین)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more