فتنہ کے وقت اپنے گھر میں بیٹھ جائو
۔’’فتنہ‘‘ اسی کا نام ہے کہ انسان پر حق واضح نہ ہو‘ یہ پتہ نہ ہو کہ کون حق پر ہے اور کون باطل پر ہے۔۔۔۔ اگر حق واضح ہو جائے تو وہ فتنہ نہیں۔
لیکن اگر حق واضح نہیں ہو رہا ہے تو وہ ’’فتنہ‘‘ ہے اور فتنہ سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے الگ رہنے کا حکم دیا ہے‘ بلکہ یہاں تک آپ نے فرمایا کہ ’’اپنے گھر میں چپ چاپ بیٹھ جائو‘ اور باہر نکل کر لڑنے والے گروہوں کو دیکھو تک نہیں‘‘ اس لئے کہ فتنہ ایسی چیز ہے کہ اگر تم اس کی طرف دیکھو گے توہ فتنہ تمہیں اچک لے گا‘ اس لئے اس سے دور رہو۔
ہمارے یہاں بہت سی لڑائیاں‘ بہت سے جھگڑے‘ خاص طور پر سیاسی نوعیت کے جھگڑے ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں عام طور پر یہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے‘ ایسی صورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد یہی ہے کہ آدمی اس سے کنارہ کش رہے۔۔۔۔(اصلاحی خطبات جلد ۱۶)
