فتنہ کیسے آتا ہے؟
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:۔
فتنہ تین آدمیوں سے آتا ہے ایک تو اس ماہر اور طاقت ور عالم کے ملحد ہوجانے کے ذریعہ سے جو اٹھنے والی ہرچیز کا تلوار کے ذریعہ قلع قمع کردیتاہے‘ دوسرے اس بیان والے کے ذریعہ سے جو فتنہ کی دعوت دیتا ہے۔۔۔
تیسرے سردار اور حاکم کے ذریعہ سے۔۔۔ عالم اور بیان کرنے والے کو تو فتنہ منہ کے بل گرا دیتا ہے البتہ سردار کو فتنہ خوب کریدتا ہے اور پھر جوکچھ اس کے پاس ہوتا ہے اس سب کو فتنہ میں مبتلا کردیتا ہے۔۔۔
