فتنہ جب آتا ہے تو بالکل حق جیسا لگتا ہے
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:۔
فتنوں سے بچ کر رہو اور کوئی آدمی خود اٹھ کر فتنے کی طرف نہ جائے کیونکہ اللہ کی قسم! جو بھی از خود اٹھ کر فتنوں کی طرف جائے گا اسے فتنہ ایسے بہا کر لے جائیگا جیسے سیلاب کوڑے کے ڈھیر کو بہا کر لے جاتا ہے۔۔۔ فتنہ جب آتا ہے تو بالکل حق جیسا لگتا ہے یہاں تک کہ جاہل کہتا ہے کہ یہ تو حق جیسا ہے (اس وجہ سے لوگ فتنہ میں مبتلا ہوجاتے ہیں) لیکن جب جاتا ہے تو اس وقت صاف پتہ چل جاتا ہے کہ یہ تو فتنہ تھا۔۔۔ لہٰذا جب تم فتنہ کو دیکھو تو اس سے بچ کر رہو اورگھروں میں بیٹھ جائو اور تلواریں توڑ ڈالو اور کمان کی تانت کے ٹکڑے ٹکڑے کردو۔۔۔ (بکھرے موتی)
