فتح و ترقی کا مدار
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ ہر امر میں مسلمانوں کا مطمع نظر خدا تعالیٰ کی رضا ہونا چاہئے۔ فتح و نصرت کا مدار قلت و کثرت پر نہیں ، وہ چیز ہی اور ہے۔ مسلمانوں کو صرف اسی ایک چیز کا خیال رکھنا چاہئے یعنی خدا تعالیٰ کی رضا کا۔ پھر کام میں لگ جانا چاہئے۔ کامیاب ہوں تو شکر کریں اور اگر ناکام ہوں تو صبر کریں۔ اور مومن تو حقیقت میں ناکام ہوتا ہی نہیں گوصورةً ( ظاہراً) نا کام ہوجائے اس لئے کہ آخرت کا اجر تو ہر وقت حاصل ہے جو ہر مسلمان کا مقصود ہے۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ساٹھ ہزار کے مقابلہ میں تیس آدمی تجویز کئے تھے۔ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ امت محمدیہ کو ہلاک کراؤ گے۔ تب ساٹھ آدمی تجویز کئے یعنی ایک ہزار کے مقابلہ میں ایک آدمی۔ قلت و کثرت کی طرف ان حضرات کا خیال ہی نہ تھا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

