فاروق اعظم اور اطاعت رسول
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جبّہ پہن کر خدمتِ اقدسؐ میں حاضر ہوئے۔ ریشمی جبّہ تھا۔ حضرتؐ نے فرمایا ریشم تو مرد کے لئے ناجائز ہے۔ اُٹھے جبّے کو اُتارا۔ سامنے تنور تھا روٹی پکانے کا ۔ جا کے تنور میں ڈالا جبّے کو آگ میں۔ دوسرے وقت حاضر ہوئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس جبّے کا کیا ہوا۔ عرض کیا حضرت میں نے اس کو جلا دیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیوں تمہارے لئے ہی تو ناجائز تھا۔ بچیوں کے لئے کپڑے بنوا دیتے۔ان کے لئے درست تھا ٗ لیکن بھائی جس شخص کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جمی ہوئی ہے ہر چیز کی محبت پر غالب ہے۔ جب وہ دیکھتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ لباس ناپسند ہے وہ تویہ سوچتا بھی نہیں کہ کسی اورکام آسکتا ہے کہ نہیں۔ وہ تو یہ سمجھے گا کہ وہ چیز آگ میں جلانے کے قابل ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند ہے۔ (خطبات سیرۃ النبیؐ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

