غیر مقلدی کی حقیقت
فرمایا کہ مجھے توحق تعالیٰ نے غیر مقلدی کی حقیقت ایک خواب میں ظاہر کردی ۔ فلاں شہر میں ایک بہت بڑے مقتدا تھے میں نے دیکھا کہ میں ان کے یہاں ہوں اور چھاج (ودغ) تقسیم ہورہی ہے اور مجھ کو بھی دینے لگے مگر میں نے نہیں لی (حالانکہ مجھے چھاج سے بہت رغبت ہے) پس آنکھ کھل گئی حدیث میں دودھ کی تعبیر دین آئی ہے اور چھاچ دودھ کی صورت ہے مگر اس میں حقیقت دودھ کی نہیں تو معنی اس خواب کے یہ ہوئے کہ اس طریق میں صورت دین ہے حقیقت دین نہیں۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۱۵)
