غیرت مند ملکہ کا عجیب واقعہ

غیرت مند ملکہ کا عجیب واقعہ

جب ہلاکو خان بغداد میں داخل ہوا اور خلیفہ مستعصم باللہ قتل ہوا ۔۔۔۔ خلیفہ تلاوت میں مصروف تھا ۔۔۔۔ اس کے پاس اس کی نوجوان بیٹی بھی بیٹھی ہوئی تھی ۔۔۔۔ ایک تیر آیا اور بچی کو لگا وہ بیچاری فوت ہوگئی ۔۔۔۔ اس کا خون زمین پر اس انداز سے گرا کہ اس سے ایک تحریر نمودار ہوگئی کہ جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر مصیبت نازل فرماتے ہیں تو لوگوں کی عقل ختم ہوجاتی ہے اور بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں ۔۔۔۔
ہلاکوخان کے پاس ملکہ کو لایا گیا ملکہ نے راستے میں فوج کی نگرانی میں لونڈی کے کان میں کوئی بات سنائی ۔۔۔۔ ملکہ مطمئن تھی ۔۔۔۔ جب اندر آئی تو ہلاکو خان سے کہا کہ سامنے خلیفہ کی تلوار ہے ۔۔۔۔ اس میں ایک خصوصیت ہے کہ جب تک خلیفہ اس سے وار نہ کرے یہ کسی کو زخم نہیں پہنچا سکتی ہے ۔۔۔
۔ اگر آپ کو یقین نہ ہو تو اس کا تجربہ بھی آپ کے سامنے کئے دیتی ہوں ۔۔۔۔ ہلاکو خان تعجب کررہا تھا اور اپنے شوق کا اظہار کیا ۔۔۔ملکہ نے اس لونڈی کو اشارہ کیا اور اس نے ایک بھرپور وار ملکہ پر کردیا جس سے اس مقدس خاتون کے دو ٹکڑے ہوگئے ۔۔۔اور اس طرح اپنی جان دیکر اپنی عصمت بچائی ۔۔۔۔ ہلاکو خان کو اس ناکامی پر بڑا غصہ آیا ۔۔۔لیکن اب کیا ہوسکتا تھا ۔۔۔۔ جان دیدی ۔۔۔۔ مگر کافر بادشاہ کا ہاتھ اپنے جسم کو نہیں لگوایا ۔۔۔۔ بادشاہ اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا ۔۔۔۔ (طبقات الشافعیہ للسبکی)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more