غیبت سے چارہ نہ ہو تو یہ عمل کرو
سیدی شیخ المواہب شاذلی کا بیان ہے کہ میں نے حضرت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ۸۲۵ ھ میں جامعہ ازہر کی چھت پر دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارت میرے قلب پر رکھا اور فرمایا اے میرے بیٹے غیبت حرام ہے۔ کیا تو نے اﷲ کا قول ولا یغتب بعضکم بعضا(نہ غیبت کریں بعض تمہارے بعض کی) نہیں سنا ۔ میرے پاس اس وقت ایک جماعت بیٹھی تھی اس نے بعض لوگوں کی غیبت کی تھی ۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم کو غیبت سے چارہ نہ ہو تو سورئہ اخلاص (قل ہواﷲ شریف) اور معوذتین (قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ بر ب الناس) پڑھو اور ان کا ثواب اس شخص کی نذر کر دو جس کی غیبت ہوئی۔ کیونکہ غیبت و ثواب متوارث و متوافق ہو جائے گا۔(برکات درود شریف)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

