غلام کا سلطان محمود رحمہ اللہ کو تیکھا جواب

غلام کا سلطان محمود رحمہ اللہ کو تیکھا جواب

۔۳۹۷ھ ؁۱۰۰۶ء؁ میں سلطان محمود غزنویؒ کا مقابلہ ایلک خاں اور قدر خاں (شاہ چین) کی فوجوں سے ہوا۔۔۔۔۔ سلطان نے ایلک خاں کی فوجوں کو بھاری شکست دی۔۔۔۔۔ یہ موسم سخت سردی کا تھا۔۔۔۔۔ برفیلے علاقوں میں سلطان کی فوج کی حالت بہت خراب تھی لیکن انہوں نے اس سختی اور تکلیف کی پرواہ کئے بغیر اعلان کیا کہ ایلک خاں کی فوج کا پیچھا کیا جائے گا۔۔۔۔۔ سب امیروں نے مشورہ دیا کہ ’’سردی کی وجہ سے فوج کی حالت بہت خراب ہے ان کو اس طرح تکلیف نہ دی جائے ورنہ لوگ بددل ہو جائیں گے‘‘۔۔۔۔۔ لیکن سلطان نے اس مشورہ کو قبول نہ کیا اور بضد رہے کہ دشمن کی فوج کا تعاقب ضروری ہے۔۔۔۔۔ اس لئے فوج کو چار و ناچار روانہ ہونا پڑا۔۔۔۔۔
روانگی کی تیسری رات جب جنگل میں پڑائو تھا ۔۔۔۔۔ سخت برف پڑی۔۔۔۔۔ اس قدر ٹھنڈ ہوئی کہ فوجیوں کے ہاتھ پیر اکڑ گئے۔۔۔۔۔ سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کے لئے ایک خیمہ لگایا گیا۔۔۔۔۔ سردی کے اثر کو کم کرنے کے لئے بہت سی انگیٹھیاں جلائی گئیں انگیٹھیوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ سلطان کا خیمہ اتنا گرم ہو گیا کہ لوگ اپنے موٹے کپڑے اتارنے پر مجبور ہو گئے۔۔۔۔۔ اندر سے پسینہ آنے لگا۔۔۔۔۔
یہ کیفیت دیکھ کر سلطان نے اپنے ایک غلام سے ازراہ تفریح کہا ’’دیکھو! باہر جا کر ذرا سردی سے کہو کہ اس قدر جا ن توڑ کوشش کیوں کر رہی ہے ہم پر تمہارا کوئی زور نہیں چل سکتا۔۔۔۔۔ ہم لوگوں کا تو گرمی سے یہ حال ہے کہ بدن سے کپڑے اتارنے پڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔
غلام کچھ دیر کے لئے باہر جا کر لوٹ آیا اور بولا ’’حضور! سردی یہ کہتی ہے کہ اگر بادشاہ اور اس کے مصاحبوں پر میرا زور نہیں چلتا تو کیا لیکن باقی سپاہیوں کو آج رات میں اتنا ستائوں گی کہ کل صبح بادشاہ کو اپنے گھوڑوں کی خدمت خود اپنے ہاتھ سے کرنی پڑے گی‘‘۔۔۔۔۔ غلام کا یہ تیکھا جواب سن کر بادشاہ نے فوج کو واپسی کا حکم دیدیا۔۔۔۔۔ (تاریخ فرشتہ جلد اول)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more