عید کی تیاری اپنی وسعت کے مطابق کریں (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ عید کے دن اچھا لباس پہننا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے ۔
اچھا لباس پہننے کا مطلب یہ ہے کہ اپنی وسعت اور استطاعت کے مطابق جو بھی لباس میسر آئے اسے پہن لیا جائے، لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ قرض لے کر یا رشوت لے کر یا حرام کی آمدن کے ذریعہ اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا لباس تیار کیا جائے ، اس لئے کہ اگر کوئی اپنی آمدن کے دائرہ میں رہ کر عید کے لئے جو بھی تیاری کرسکتا ہے ، اس کی اس کو اجازت ہے اور اللہ تعالیٰ اس میں ہی برکت اور نور عطا فرمائیں گے کیونکہ حلال اگرچہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو اس میں برکت اور نور ہوتا ہے ، لیکن حرام خواہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو اس میں بے برکتی ہی رہتی ہے اور اس سے نحوست ہی آتی ہے ، حرام کبھی مصیبتیں ساتھ لاتا ہے تو کبھی بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
(خطباتِ رمضان ، صفحہ ۴۴۱)
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

