عیادت کرنے کا عجیب واقعہ

عیادت کرنے کا عجیب واقعہ

حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا واقعہ لکھا ہے کہ جب آپ مرض وفات میں تھے لوگ آپ کی عیادت کرنے کے لیے آنے لگے‘ عیادت کے بارے میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم یہ ہے کہ:
’’مَنْ عَادَ مِنْکُمْ فَلْیُخَفِّفْ‘‘ یعنی جو شخص تم میں سے کسی بیمار کی عیادت کرنے جائے تو اس کو چاہیے کہ وہ ہلکی پھلکی عیادت کرے‘ بیمار کے پاس زیادہ دیر نہ بیٹھے کیونکہ بعض اوقات مریض کو خلوت کی ضرورت ہوتی ہے اور لوگوں کی موجودگی میں وہ اپنا کام بے تکلفی سے انجام نہیں دے سکتا ہے اس لیے مختصر عیادت کرکے چلے آئو اور اس کو راحت پہنچائو ‘ تکلیف مت پہنچائو۔
بہرحال حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ بستر پر لیٹے ہوئے تھے۔ ایک صاحب عیادت کے لیے آکر بیٹھ گئے اور ایسے جم کر بیٹھ گئے کہ اُٹھنے کا نام ہی نہیں لیتے اور بہت سے لوگ عیادت کے لیے آتے رہے اور مختصر ملاقات کرکے جاتے رہے مگر وہ صاحب بیٹھے رہے‘ نہ اُٹھے۔ اب حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ اس انتظار میں تھے کہ یہ صاحب چلے جائیں تو میں خلوت میں بھی بے تکلفی سے اپنی ضروریات کے کچھ کام کرلوں مگر خود سے اس کو چلے جانے کے لیے بھی کہنا مناسب نہیں سمجھتے تھے۔
جب کافی دیر گزر گئی اور وہ اللہ کا بندہ اُٹھنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا تو حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ نے ان صاحب سے فرمایا: یہ بیماری کی تکلیف تو اپنی جگہ پر ہے ہی لیکن عیادت کرنے والوں نے علیحدہ پریشان کررکھا ہے کہ عیادت کے لیے آتے ہیں اور پریشان کرتے ہیں۔آپ کا مقصد یہ تھا کہ شاید یہ میری بات سمجھ کر چلا جائے مگر وہ اللہ کا بندہ پھر بھی نہیں سمجھا اور حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ سے کہا کہ حضرت! اگر آپ اجازت دیں تو کمرے کا دروازہ بند کردوں؟ تاکہ کوئی دوسرا شخص عیادت کے لیے نہ آئے‘ حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے جواب دیا: ہاں بھائی ! بند کردو مگر اندر سے بند کرنے کے بجائے باہر سے جاکر بند کردو۔بہرحال بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ ایسا معاملہ بھی کرنا پڑتا ہے اس کے بغیر کام نہیں چلتا لیکن عام حالت میں حتی الامکان یہ کوشش کی جائے کہ دوسرا آدمی یہ محسوس نہ کرے کہ مجھ سے اعراض برتا جارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہم سب کو ان سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین) …(اصلاحی خطبات جلد ۶ ‘ صفحہ ۲۰۹)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more