عہد کی پاسداری

عہد کی پاسداری

ہر مزان ایرانیوں کے ایک لشکر کا سردار تھا ۔۔۔ایک مرتبہ مغلوب ہوکر اس نے جزیہ دینا بھی قبول کیا تھا ۔۔۔مگر پھر باغی ہو کر مقابلے پر آیا۔۔۔ آخر شکست ہوئی اور گرفتار ہو کر اس حالت میں کہ تاج مرصع سر پر تھا۔۔۔ دیباکی قبا زیب تن کمر سے مرصع تلوار آویزاں بیش بہا زیورات سے آراستہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پہنچا۔۔۔ آپ رضی اللہ عنہ اس وقت مسجد نبوی میں تشریف رکھتے تھے فرمایا تم نے مکررسہ کر ربد عہدی کی۔۔۔ اب اگر اس کا بدلہ تم سے لیا جائے تو تم کو کیا عذر ہے؟ ۔۔۔
ہر مزان نے کہا مجھے خوف ہے کہ شاید میرا عذر سننے سے پیشتر ہی مجھے قتل نہ کردیا جائے۔۔۔ آپ نے فرمایا ایسا ہر گز نہ ہوگا ۔۔۔۔تم کوئی خوف نہ کرو۔۔۔ ہر مزان نے کہا مجھ کو پہلے پانی پلادو۔۔۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پانی لانے کا حکم دیا۔۔۔ ہر مزان نے ہاتھ میں پانی کا پیالہ لے کر کہا مجھے خطرہ ہے کہ میں پانی پینے کی حالت میں ہی قتل نہ کردیا جائوں!۔۔۔۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا جب تک تم پانی نہ پی لو ۔۔۔اور اپنا عذر بیان نہ کرلو تم اپنے آپ کو ہر قسم کے خطرہ سے محفوظ سمجھو۔۔۔ ہرمزان نے پانی کا پیالہ ہاتھ سے رکھ دیا ۔۔۔اور کہا میں پانی نہیں پینا چاہتا۔۔۔ آپ نے مجھ کو امان بخشی ہے اس لئے آپ مجھے قتل نہیں کر سکتے۔۔۔
عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس چالاکی اور دھوکہ دہی پر بہت غصہ آیا ۔۔۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہر مزان تونے مجھے دھوکہ دیاہے ۔۔۔
لیکن میں تجھے دھوکہ نہ دوں گا۔۔۔ اسلام نے اس کی تعلیم نہیں دی ۔۔۔ایفائے عہد اور حسن سلوک کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہر مزان مسلمان ہو گیا۔۔۔ امیر المو ٔمنین نے دوہزار سالانہ اس کی تنخواہ مقرر کردی۔۔۔(ناقابل فراموش واقعات)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more