عورت کے تنہا سفر کے ممنوع ہونے کی علت
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ سفر میں عورت کو تنہا جانے سے جو منع کیا گیا ہے اس کی وجہ خلوت ( تنہائی) معلوم ہوتی ہے ۔ فرمایا نہیں بلکہ وجہ یہ ہے کہ سفر میں فساد کا موقع بہت ملتا ہے ، دور دور تک کوئی امداد کرنے والا نہیں ہوتا ، اور محرم کے ساتھ ہونے سے خود عورت کے دل میں بھی ایک قسم کی قوت ہوتی ہے کہ اگر کوئی بات پیش آئی تو آواز دینے پر موجود ہو سکتا ہے اور خبر لے سکتا ہے۔ (احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ ۹۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

