عورتوں کے لئے ….شوہر کا دل نرم کرنے کا وظیفہ (18)۔

عورتوں کے لئے ….شوہر کا دل نرم کرنے کا وظیفہ (18)۔

عارف باللہ حضرت شاہ حکیم اختر صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایک رسالہ “حقوق الرجال” میں لکھا ہے :۔
اگر شوہر تمہیں ستاتا ہے، غصہ والا ہے اور ذرا ذرا سی بات پر ڈانٹ لگاتا ہے تو ماں باپ کو کہنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ (اگر بہت زیادہ اپنے ماں باپ کو شکایت لگا لی) تو یہی ہوگا کہ ماں باپ مقدمہ کردیں گے اور بات بڑھتے بڑھتے طلاق کی نوبت آجائیگی ۔ تمہارا گھر برباد ہوجائیگا اور بچے بھی چھوٹ جائیں گے ۔
لہٰذا میں تم سب کو ایک وظیفہ بتاتا ہوں
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرلو ۔ اور جب بھی ہنڈیا پکاؤ تو اسی پانی سے پکاؤ اور گھر میں موجود پینے کے پانی پر بھی دم کردو ۔ پورا گھر رحمت والا بن جائے گا ۔ غصہ کی بیماری دور ہوجائیگی ۔
حضرت رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : جدہ سے میرے پاس ایک خط آیا ۔ ایک صاحب نے لکھا تھا کہ میری بیوی سے لڑائی ہے، بچوں سے بھی لڑائی ہے اور سب سے لڑائی ہے کیونکہ مجھے غصہ کا مرض ہے ۔
میں نے کہا:جب بھی دسترخوان بچھاؤ کھانے پر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر دم کردو
ایک ماہ بعد مجھے جدہ سے خط موصول ہوا کہ جب سے یہ عمل شروع کیا ہے تب سے گھر میں برکتیں نازل ہورہی ہیں اور رحمت کا مادہ سب میں پیدا ہوگیا ہے ۔
دوسرا مجرب وظیفہ:۔
ایک دوسرا وظیفہ بھی بتا دیتا ہوں
یا سُبُّوحُ ۔۔ یَا قُدُّوسُ
یَا غَفُوْرُ۔۔۔ یَا وَدُوْدُ
یہ چار نام عورت اپنے دل ہی دل میں پڑھتی رہے اور اگر شوہر پانی مانگے تو اُس پر یہ اسماء دم کرکے پانی پلا دو ۔ اگر ساس کی طرف سے پریشانی ہو تو اُسکو بھی یہی اسماء دم کرکے پلا دو ۔ ان شاء اللہ ساس بھی تمہارے ساتھ بیٹی جیسا سلوک کرے گی ۔

نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326)۔

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326) دوکلرک ایک ہی دفتر میں کام کیا کرتے تھے ایک بہت زیادہ لالچی اور پیسوں کا پجاری تھا۔ غلط کام کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاتھا۔ جہاں کہیں خیانت اور بددیانتی کا موقع ہوتا تو بڑی صفائی سے اُسکا صاف ستھرا...

read more

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔ مدرسہ استاذ اور شاگرد کے تعلق کانام ہے۔جہاں پر کوئی استاذ بیٹھ گیا اور اس کے گرد چند طلبہ جمع ہوگئے تو وہ اک مدرسہ بن گیا۔مدرسہ کا اصلی جوہر کسی شاندار عمارت یا پرکشش بلڈنگ میں نہیں، بلکہ طالبعلم اور استاد کے...

read more

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔ خانقاہی نظام میں خلافت دینا ایک اصطلاح ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صاحب نسبت بزرگ اپنے معتمد کو نسبت جاری کردیتے ہیں کہ میرے پاس جتنے بھی بزرگوں سے خلافت اور اجازت ہے وہ میں تمہیں دیتا ہوں ۔یہ ایک بہت ہی عام اور مشہور...

read more