عورتوں کی زبردست غلطی
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ یہ عجیب بات ہے کہ گھر میں تو عورتیں بھنگنوں اور ماماؤں کی طرح رہیں اور سواری آتے ہی بن سنور کر بیگم صاحبہ بن جائیں، کوئی ان سے پوچھے کہ اچھے کپڑے پہننے کی غرض کیا صرف غیروں کو دکھانا ہے؟تعجب ہے کہ جس کے واسطے یہ کپڑے بنے اور جس کے دام لگے (یعنی خاوند) اس کے سامنے کبھی نہ پہنا جائے اور غیروں کے سامنے پہنا جائے ۔ حیرت ہے کہ خاوند سے کبھی سیدھے منہ بات نہ بولیں ، کبھی اچھا کپڑا اس کے سامنے نہ پہنیں اور دوسروں کے گھروں میں جائیں تو شیریں زبان بن جائیں اور کپڑے بھی ایک سے ایک بڑھے چڑھے پہن کر جائیں، کام آئیں غیروں کے اور دام لگیں خاوند کے، یہ کیا انصاف ہے؟ (صفحہ ۳۲۴،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

