عورتوں کی ایک بڑی خوبی
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ عورتوں میں تعریف کی بات یہ ہے کہ ان کوخدا اورسول کے احکام میں شبہ نہیں ہوتا۔ جب سن لیں گی کہ یہ خدا اور رسول کے احکام ہیں گردن جھکا دیں گی چاہے عمل کی توفیق نہ ہو لیکن اس میں شک وشبہ اور اس کی وجہ علت ( چون و چرا ) کا سوال ان کی جانب سے نہیں ہوتا ، بخلاف مردوں کے کہ ان میں اس طرح اطاعت کا مادہ کم ہے ۔ خاص کر آج کل تو اتنی عقل پرستی بلکہ اکل پرستی ( پیٹ پالنے کی فکر) غالب ہوئی ہے کہ ہر بات کی وجہ پوچھتے ہیں ۔اپنی عقل سے ہر مسئلہ کو جانچتے ہیں اور اس میں رائے زنی کرتے ہیں کہ عقل کے موافق ہے یا نہیں اور عورتوں کی خواہ سمجھ میں آئے یا نہ آۓ لیکن وہ تعلیم کرلیں گی.
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

