عورتوں کی اہمیت اور ان کی خدمت کی قدر
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ عورتوں کی خدمت کا میرے اوپر خاص اثر ہوتا ہے ۔ لونڈیوں کی طرح خدمت کرتی ہیں ، ہر وقت کام کرتی پھرتی ہیں۔ اگر یہ اپنی شان جاننے کے بعد خدمت کرتیں تو بڑی دور پہنچتیں۔ ان کی خدمت پر میں کہا کرتا ہوں کہ ان کو اپنا محتاج الیہ ہونا (یعنی یہ کہ مرد عورتوں کے محتاج ہیں ) معلوم نہیں ورنہ مردوں کو حقیقت نظر آ جاتی۔حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھ کو تین چیزیں محبوب ہیں : عورت، خوشبو، مسواک۔ ان (عورتوں)کے حرکات و سکنات و ملکات قابلِ توجہ ہیں ، حضور ﷺ نے عورتوں کو پسند کیا جس کی وجہ شہوت نہیں ہے۔(صفحہ ۷۳،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

