عورتوں کو اہم نصیحتیں قسط چہارم
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
۔ (4)۔
۔( ۲۰ ) جو بات زبان سے کہنا چاہو پہلے سوچ لیا کرو ۔ جب خوب اطمینان ہوجائے کہ اس میں کوئی خرابی نہیں اور یہ بھی معلوم ہوجائے کہ اس میں کوئی دین یا دنیا کی ضرورت ہے اس وقت زبان سے نکالو۔
۔( ۲۱ ) کسی برے آدمی کی بھی برائی مت کرو ، نہ سنو ۔
۔( ۲۲ ) کسی مسلمان کو اگرچہ وہ گنہگار یا چھوٹے درجہ کا ہو حقیر مت سمجھو۔
۔( ۲۳ ) مال و عزت کی حرص لالچ مت کرو۔
۔( ۲۴ ) بے ضرورت اور بے فائد لوگوں سے زیادہ مت ملو ۔ اور جب ملنا ہوتو خوش اخلاقی سے ملو اور جب کام ہو جاۓ تو ان سے الگ ہو جاؤ ۔
۔( ۲۵ ) بات کو بنایا مت کرو بلکہ جب تم کو اپنی غلطی معلوم ہو جائے تو فوراً اقرار کرلو۔
۔( ۲۲ ) اللہ پر بھروسہ رکھو اور اسی سے اپنی حاجت عرض کیا کرو ۔ اور دین پر قائم رہنے کی درخواست کرو۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

