عورتوں کود ینی تعلیم نہ دینا ظلم ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانامحمداشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشادفرمایا کہ مردوں کی حالت تو یہ ہے کہ گھر جا کر سب سے پہلے سوال کرتے ہیں کہ کھانا پکایا یا نہیں ؟ اگر کھانا تیار ہوا اور نمک تیز ہو گیا تو اب گھر والوں پر نزلہ اتر رہا ہے۔ غرض آج کل مردوں کو نہ عورتوں کے دین کی فکر ہے ، نہ دنیا کی فکر ہے ، بس اپنی راحت کی فکر ہے ۔ رات دن عورتوں سے اپنی خدمت لیتے رہتے ہیں۔ کبھی چو لہے کی اور بھی کپڑا سینے کی ،نہ ان کے دین کی فکر ، نہ دنیا کی ، نہ آرام کی ، نہ راحت کی ، ان کو جاہل بنا رکھا ہے۔ یادرکھو یہ بڑا ظلم ہے جو تم نے عورتوں پر کر رکھا ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ خود بھی کامل بنیں اور عورتوں کو بھی کامل بنائیں جس کا طریقہ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے کہ پہلے علم دین حاصل کرو پھر عمل کا اہتمام کرو۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

