عمر بن عبدالعزیز رحمہ اﷲ کا یادگار ماحول
یحییٰ بن سعید رحمہ اﷲ تعالیٰ کہتے ہیں کہ مجھے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اﷲ تعالیٰ نے افریقہ میں زکوٰۃ کی تحصیل پر مقرر کیا۔۔۔۔ میں نے زکوٰۃ وصول کی۔۔۔۔ جب میں نے اس کے مستحق تلاش کئے جن کو وہ رقم دی جائے تو مجھے ایک بھی محتاج نہیں ملا۔۔۔۔ اور ایک شخص بھی ایسا دستیاب نہیں ہوا جس کو زکوٰۃدی جاسکے۔۔۔۔ عمر بن عبدالعزیز نے سب کو غنی بنادیا۔۔۔۔ بالآخر میں نے کچھ غلام خرید کر آزادکئے اور ان کے حقوق کا مالک مسلمانوں کو بنادیا۔۔۔۔ ایک دوسرے قریشی کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اﷲ تعالیٰ کی مختصر مدت خلافت میں یہ حال ہوگیا تھا کہ لوگ بڑی بڑی رقمیں زکوٰۃ کی لے کر آتے تھے کہ جس کو مناسب سمجھا جائے دے دیا جائے لیکن مجبوراً واپس کرنی پڑتی تھی کہ کوئی لینے والا نہیں ملتا۔۔۔۔ عمر بن عبدالعزیز کے زمانے میں سب مسلمان غنی ہوگئے۔۔۔۔ اور زکوٰۃ کا کوئی مستحق نہیں رہا۔۔۔۔
ان ظاہری برکات کے علاوہ… جوصحیح اسلامی حکومت کا ثانوی نتیجہ ہے… بڑا انقلاب یہ ہوا کہ لوگوں کے رجحانات بدلنے لگے۔۔۔۔ اور قوم کے مزاج و مذاق میں تبدیلی ہونے لگی۔۔۔۔ ان کے معاصرکہتے ہیں کہ ہم جب ولید کے زمانہ میں جمع ہوتے تھے۔۔۔۔ تو عمارتوں اور طرز تعمیر کی بات چیت کرتے تھے۔۔۔۔ اس لئے کہ ولید کا یہی اصل ذوق تھا۔۔۔۔ اور اس کا تمام اہل مملکت پر اثر پڑ رہا تھا۔۔۔۔ سلیمان کھانوں اور عورتوں کا بڑا شائق تھا۔۔۔۔ اس کے زمانہ میں مجلسوں کا موضوع سخن یہی تھی۔۔۔۔ لیکن عمر بن عبدالعزیز رحمہ اﷲ تعالیٰ کے زمانہ میں نوافل و طاعات۔۔۔۔ ذکر و تذکرہ۔۔۔۔ گفتگو اور مجلسوں کا موضوع بن گیا۔۔۔۔ جہاں چار آدمی جمع ہوتے۔۔۔۔ تو ایک دوسرے سے پوچھتے کہ رات کو تمہارا کیا پڑھنے کا معمول ہے؟ تم نے کتنا قرآن یاد کیا ہے؟ تم قرآن کب ختم کروگے؟ اور کب ختم کیا تھا؟ مہینے میں کتنے روزے رکھتے ہو؟ (تاریخ دعوت و عزیمت: ۱/۵۰)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

