علم نہ ہونا بھی عجیب چیز ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
حضرت ؒ کے پاس ایک بچہ لایا گیا کہ اس پر دَم کر دیجئے ۔ وہ رونے چیخنے لگا توارشاد فرمایا کہ عدم علم بھی عجیب چیز ہے جس سے مفید چیز بھی مضر معلوم ہونے لگتی ہے ۔ دیکھئے اس کو لایا گیا اس کے نفع کے لیے اور یہ اس سے گھبراتا ہے ۔ یہی مثال ہے حق تعالیٰ کے برتاؤ کی ہمارے ساتھ کہ حقیقت میں رحمت ہوتی ہے اور ہم اس سے گھبراتے ہیں اور چیختے چلاتے ہیں ، اس سے ہم کو سبق لینا چاہیے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ۱۳۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں