علم دین کی ضرورت
مظفر نگر کا واقعہ ہے …کہ ظہرکی چار سنتوں کو ایک بڑے میاں ۵۰ برس تک اس طرح پڑھتے رہے …جس طرح فرض پڑھتے ہیں… یعنی ۲ بھری اور ۲ خالی… ایک دن وعظ میں کسی عالم سے سنا کہ …۴ رکعت کی سنت میں ہر رکعت بھری …یعنی سورۃ کے ساتھ پڑھی جاتی ہیں …تو انہوں نے عرض کیا کہ میں نے تو ۲ خالی اور ۲ بھری ۵۰ برس سے ادا کی ہے… مولانا نے فرمایا یہ سنت ادا نہیں ہوئی… بڑے میاں سر پر ہاتھ رکھ کر رونے لگے کہ …ہائے ۵۰ برس کی سنتیں رائیگاں گئیں… علم صحیح نہ ہونے سے یہی مصیبت ہوتی ہے …کہ محنت بھی کرے …اور اجر سے بھی محروم رہے… علم صحیح کا حاصل کرنا کس قدر ضروری ہے …اس کا اندازہ اس حکایت سے بخوبی ہوجائے گا… قیامت کے دن جہل عذر نہ ہوگا …علم کا حاصل کرنا بھی توفرض ہے۔۔۔۔۔(مجالس ابرار)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

