علمی تحقیقات
حضرت بصیر حمصی رحمۃ اللہ علیہ نے خلیل احمد رحمۃ اللہ علیہ کو بعد وفات خواب میں دیکھا تو کہا کہ اب ہمیں بڑی مشکل ہوگئی کہ علمی مشکلات کا حل کس سے کریں، آپ جیسا کوئی عالم نہیں ملتا۔۔۔ اُنہوں نے فرمایا کہ بھائی مشکلات کو تو تم ہی حل کرو گے، پہلے یہ تو پوچھو کہ ہم جن تحقیقات علمیہ کے حامل اور ان پر نازاں تھے۔۔۔
ان کا حشر کیا ہوا۔۔۔ فرمایا ہمیں تو صرف یہ کلمہ کام آیا ’’سبحان اللّٰہ والحمدللّٰہ ولا الٰہ الا اللّٰہ واللّٰہ اکبر ولا حول ولا قوّۃ الاَّ باللّٰہ العلی العظیم‘‘ باقی تحقیقات کی پوچھ ہی نہیں ہوئی۔۔۔ (کشکول :ص:۲۲)
