علماء کے حق میں دعا کرو
اور اگر اس کے لئے دعا کرو کہ یا اللہ! فلاں شخص آ پ کے دین کا حامل ہے اس کے ذریعہ ہمیں دین کا علم معلوم ہوتا ہے، یہ بے چارہ اس گناہ کی مصیبت میں پھنس گیا ہے، اے اللہ اس کو اپنی رحمت سے اس مصیبت سے نکال دیجئے۔۔۔۔ اس دعا کے کرنے سے تمہارا ڈبل فائدہ ہے۔۔۔۔ ایک دعا کرنے کا ثواب ملے گا۔۔۔۔ دوسرے ایک مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ثواب۔۔۔۔ اور اگر تمہاری یہ دعا قبول ہو گئی تو تم اس عالم کی اصلاح کا سبب بن جائو گے۔۔۔۔ پھر اس کے نتیجے میں وہ عالم جتنے نیک کام کرے گا وہ سب تمہارے اعمال نامہ میں بھی لکھے جائیں گے۔۔۔۔ لہٰذا بلاوجہ دوسروں سے یہ کہہ کر کسی عالم کو بدنام کرنا کہ فلاں بڑے عالم بنے پھرتے ہیں وہ تو یہ حرکت کر رہے تھے۔۔۔۔ اس سے کچھ حاصل نہیں۔۔۔۔ اس سے تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔۔۔۔
