علماء سے منازعت کرنا سخت جرم ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اور مولوی کیا بتاتے ہیں ، خدا اور رسول اللہ ﷺ نے جو بتایا ہے وہ طریقہ ہے، مولوی بے چارے تو سرکاری حکم کی منادی (اعلان)کرنے والے ہیں، منادی کرنے والے سے اگر کوئی معارضہ اور مناظرہ کرے تو وہ یہی کہے گا کہ میں تو منادی کرنے والا ہوں ، مجھ سے گل خپ (بے جا بحث و تکرار)نہ کرو۔ ایسی مثال ہے جیسے چپڑاسی سمن لایا اور اس سے کوئی مباحثہ کرنے لگے تو ایسے شخص
پر دو جرم قائم ہوں گے، ایک تو (حکم کی) تعمیل نہ کرنے کا ، دوسرے سرکاری آدمی سے مقابلہ کرنے کا ۔ پس یاد رکھو کہ یہ علماء سرکاری آدمی ہیں ، ان سے منازعت کرنا سخت جرم ہے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۷۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

