علماء سے تعلق قائم رکھو

علماء سے تعلق قائم رکھو

لہٰذا یہ پروپیگنڈہ کرنا اور علماء کو بدنام کرتے پھرنا کہ ارے میاں آج کل کے مولوی سب ایسے ہی ہوتے ہیں، آج کل کے علماء کا تو یہ حال ہے۔۔۔۔ یہ بھی موجودہ دور کا ایک فیشن بن گیا ہے ۔۔۔۔ جو لوگ بے دین ہیں ان کا تو یہ طرز عمل ہے ہی، اس لئے کہ ان کو معلوم ہے کہ جب تک مولوی اور علماء کو بدنام نہیں کریں گے۔۔۔۔ اس وقت تک ہم اس قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، جب علماء سے اس کا رشتہ تو ڑدیں گے تو پھر یہ لوگ ہمارے رحم و کرم پر ہوں گے۔۔۔۔ ہم جس طرح چاہیں گے ۔۔۔۔ ان کو گمراہ کرتے پھریں گے۔۔۔۔
میرے والد ماجد رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ جب گلہ بان سے بکریوں کا رشتہ تو ڑدیا تو اب بھیڑئیے کے لئے آزادی ہو گئی کہ وہ جس طرح چاہے بکریوں کو پھاڑ کھائے۔۔۔۔ لہٰذا جو لوگ بے دین ہیں ان کا تو کام ہی یہ ہے کہ علماء کو بدنام کیا جائے، لیکن جو لوگ دیندار ہیں ان کا بھی یہ فیشن بنتا جا رہا ہے کہ وہ بھی ہر وقت علماء کی توہین اور ان کی بے وقعتی کرتے پھرتے ہیں کہ ارے صاحب! علماء کا تو یہ حال ہے۔۔۔۔ ان لوگوں کی مجلسیں ان باتوں سے بھری ہوتی ہیں۔۔۔۔
حالانکہ ان باتوں سے کوئی فائدہ نہیں۔۔۔۔ سوائے اس کے کہ جب لوگوں کو علماء سے بدظن کر دیا تو اب تمہیں شریعت کے احکام کون بتائے گا؟ اب تو شیطان ہی تمہیں شریعت کے مسائل بتائے گا کہ یہ حلال ہے، یہ حرام ہے پھر تم اس کے پیچھے چلو گے، اور گمراہ ہو جائو گے۔۔۔۔ لہٰذا علماء اگرچہ بے عمل نظر آئیں۔۔۔۔
پھر بھی ان کی اس طرح توہین مت کیا کرو۔۔۔۔ بلکہ ان کے لئے دعا کرو، جب تم اس کے حق میں دعا کرو گے تو علم تو اس کے پاس موجود ہے۔۔۔۔ تمہاری دعا کی برکت سے ان شاء اللہ ایک دن وہ ضرور صحیح راستے پر لوٹ آئے گا۔۔۔۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

اختلاف کی دو قسمیں

اختلاف کی دو قسمیں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔علماء کرام میں اگر اختلاف ہو جائے تو اختلاف کی حد تک وہ مضر نہیں جب کہ اختلاف حجت پر مبنی ہو ظاہر ہے کہ ایسی حجتی اختلافات میں جو فرو عیاتی ہوں ایک قدرمشترک ضرور ہوتا ہے جس پر فریقین...

read more

اختلاف کا اُصولی حل

اختلاف کا اُصولی حل محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف صاحب اپنے رسالہ ’’اِسلامی بینکاری‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں:مخلص و محقق اور معتبر اکابر علمائے کرام کے درمیان کسی مسئلہ کی تحقیق کے سلسلے میں جب اختلاف ہوجائے تو بزرگ اکابر حضرات رحمہم اﷲ تعالیٰ کے ارشادات میں مکمل...

read more

ایک ڈاکو پیر بن گیا

ایک ڈاکو پیر بن گیا قطب الارشادحضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ اپنے مریدین سے فرمانے لگے تم کہاں میرے پیچھے لگ گئے۔۔۔۔ میرا حال تو اس پیر جیسا ہے جو حقیقت میں ایک ڈاکو تھا۔۔۔۔ اس ڈاکو نے جب یہ دیکھا کہ لوگ بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ پیروں کے پاس...

read more