علماء حق سے بداعتقاد ہونے کی سزا
ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ معلوم نہیں کہ اکثر معقولیوں کو یہ کیا خبط ہے کہ جاہل فقیروں کے معتقد ہوجاتے ہیں۔ بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ علماء حق سے بداعتقاد ہونے کی سزا ہے کہ ان کو جہلاء کے سامنے ذلیل کیا جاتا ہے علماء کو توکہتے ہیںکہ فلانے کیا جانیں اور فلانے کیا جانیں مگرمعلوم نہیں ان جہلاء فقیروں کے جو معتقد ہوجاتے ہیں وہاں یہ احتمالات کیوں نہیں نکالتے وہاں ان غیر معقولوں کی معقول کہاں چلی جاتی ہے۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۷)
