علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ مخالفین کے علاقہ میں

علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ مخالفین کے علاقہ میں

ہم نے اکابر سے سنا کہ یہ اس دور کی بات ہے جب جامعہ خیر المدارس جالندھر میں تھا۔۔۔۔ مدرسہ کے ایک جلسہ کے موقع پر علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ کی آخری تقریر تھی۔۔۔۔ اردگرد میں متشدد قسم کے مخالفین تھے جو اپنی کم علمی کی وجہ سے ہمارے اکابر علماء حق سے اس قدر بعد رکھتے تھے کہ ہمارے مسلک کا کوئی شخص ان کی مساجد میں چلا جاتا تو مسجد کو دھوتے۔۔۔۔ تقریر سے قبل حضرت عثمانی رحمہ اللہ سے کسی نے کہہ دیا کہ آپ نے ایسے لوگوں کی اپنی تقریر میں خبر لینی ہے۔۔۔۔
حضرت نے فرمایا اچھادوران تقریر سامعین میں مخالف لوگ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔۔۔۔ حضرت نے سیرۃ طیبہ کے عنوان پر مفصل علمی خطاب فرمایا۔۔۔۔ جب دیکھا کہ زمین ہموار ہوچکی ہے تو تقریر کے آخر میں بڑے پرسوز لہجے میں فرمایا جس نبی کی امت کے شبیر احمد کافر ہیں تو اس نبی کی امت کے مسلمان کیسے ہوں گے۔۔۔۔
اس پر مخالف لوگوں میں کھلبلی مچ گئی اور یہی جملہ ان کی اصلاح کا ذریعہ ثابت ہوا اور پھر یہ حال ہوا کہ ہمارے اکابر میں سے کوئی بھی جالندھر آتا تو پہلے انہی مخالفین کے ہاں تقریر ہوتی۔۔۔۔(از مرتب)

Most Viewed Posts

Latest Posts

حضرت بنوری رحمہ اللہ کا علمی مقام

حضرت بنوری رحمہ اللہ کا علمی مقام حضرت مولانا محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ، حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہم اللہ اور بھی دو چار علماء حضرات منبر ومحراب کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے ریاض (سعودی عرب)گئے تھے۔۔۔ ۔۔۔ وہاں بہت بڑا سٹیج بنا تھا اور سٹیج پر شاہ فیصل وہاں کے...

read more

حضرت شیخ علاء الدین شاہ صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ

حضرت شیخ علاء الدین شاہ صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ حضرت شیخ مولانا ناصر الدین خاکوانی دامت برکاتہم جو حضرت شیخ علاء الدین صاحب رحمہ اللہ کی طرف سے مجاز بیعت ہیں،جب حضرت مولانا مفتی عبد الستار صاحب رحمہ اللہ کا انتقال ہوا توآپ تعزیت کے سلسلہ میں جامعہ خیر المدارس...

read more

اہل حق کا انداز نصیحت

اہل حق کا انداز نصیحت اُستاذ العلماء حضرت مولانا خیر محمد صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں ایک بار ملتان کو دریائی سیلاب کا خطرہ ہوا۔۔۔ سجادہ نشین دربار خواجہ بہاء الحق ملتانی رحمہ اللہ نے دوستانہ تعلقات کی بناء پر مجھے اطلاع کئے بغیر شہر میں اعلان کرادیا کہ کل کو قلعہ پر...

read more