علامہ اقبال کی خدمت میںپروفیسر مفسر

علامہ اقبال کی خدمت میںپروفیسر مفسر

وکیل احناف حضرت مولانا محمد امین اوکاڑوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔
ایک کالج کے پروفیسر کو شوق ہوا کہ میں قرآن پاک کی تفسیر لکھوں، خوب بکے گی، پیسے اچھے آئیں گے لکھنی شروع کردی اب دل میں سوچ رہا ہے کہ بکے گی کیسے؟ مجھے تو کوئی جانتا نہیں، کوئی بڑے مولوی صاحب لکھیں کہ یہ تفسیر بہت اچھی ہے، پھر تو بکے گی لیکن مولوی صاحب ایک ایک صفحہ میں بیس بیس غلطیاں نکال لیں گے، ہوسکتا ہے کہ مجھے ویسے ہی برا بھلا کہنا شروع کردیں، لکھتا رہا، سوچتا رہا۔
آخر ایک دن دل میں خیال آیا کہ علامہ اقبالؒ شاعر ہے دین کا درد دل میں رکھتا ہے لیکن مولوی تو نہیں ہے ناں، اسے تفسیر دکھائوں گا، ویسے ہی دیکھ کر خوش ہوجائے گا کہ تفسیر اچھی ہے، علامہ اقبالؒ مشہور آدمی ہے دو سطریں لکھ دے گا میرا کام بن جائے گا، یہ آدمی تفسیر کا ایک حصہ لے کر علامہ اقبال رحمہ اللہ کے پاس چلا گیا کہ جی میں نے تفسیر لکھنا شروع کی ہے، جو عقلی شبہات کالجی لڑکوں میں پھیلائے جاتے ہیں ان کو سامنے رکھ کر تفسیر لکھی جائے تاکہ ان فتنوں کا انسداد ہوجائے، بہت اچھا کام ہے، کہنے لگا میں ساتھ بھی لایا ہوں، آپ اس پر کچھ لکھ دیں کہا اچھا رکھ دو، میں پڑھوں گا پھر بعد میں آنا اب کوئی دو ماہ بعد پروفیسر صاحب ہوگئے، پروفیسر صاحب کا خیال تھا کہ ڈاکٹر صاحب خود ہی تفسیر کا ذکر چھیڑیں گے، انہوں نے کوئی بات ہی نہیں کی، پروفیسر نے اٹھتے وقت کہا میں آپ کو تفسیر دے کرگیا تھا۔
فرمایا کہ آپ کی تفسیر میں نے پڑھی، آپ کی تفسیر سے میری ایک بہت بڑی غلط فہمی دور ہوگئی کہ آج تک میں اس غلط فہمی میں مبتلا تھا کہ تاریخ اسلام میں سب سے زیادہ مظلوم ہستی حضرت حسینؓ کی ہے کہ پردیس میں چھوٹے چھوٹے بچے ذبح کردئیے گئے، لیکن آپ کی تفسیر پڑھ کر میری غلط فہمی دور ہوگئی کہ نہیں حسینؓ سے بھی زیادہ مظلوم خدا کا قرآن ہے کہ جو بھی اٹھتا ہے اس کی تفسیر لکھنا شروع کردیتا ہے۔ (از خطبات امین)

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ضم کر کے انہیں معیار حق فرمایا اور اعلان فرمایا کہ ’’سنن نبوت اور سنن...

read more

اَسلاف کے مسلک پر استقامت

اَسلاف کے مسلک پر استقامت حضرت مولانا سرفراز خان صفدررحمہ اللہ نے حضرت سید نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے انتقال پُرملال کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے وہ ہم سب کیلئے بالعموم اور سلسلہ نفیسیہ کے احباب کیلئے بالخصوص مینارۂ نور ہیں۔حضرت اقدس سید انور حسین شاہ نفیس رقم کی...

read more

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں اب میں حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مذاق فتویٰ کے بارے میں آپ ہی سے سنی ہوئی چند متفرق باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ محض فقہی کتابوں کی جزئیات یاد کرلینے سے انسان فقیہ...

read more