علاج گناه
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشادفرمایا کہ نمازنفس پر بہت گراں ہے تو جب ہر گناہ کے بعد دورکعت پڑھنا اپنے ذمہ لازم کرلوگے تو نفس گناہوں سے گھبرا جائے گا کہ یہ کہاں کی علت سرلگی بلکہ شیطان بھی گناہ کرانا چھوڑ دے گا کیونکہ وہ دیکھے گا کہ میں اس سے دس گناہ کراؤں گا تو یہ بیسں رکعتیں پڑھے گا ۔ گناہ تو توبہ سے معاف ہوجاۓ گا اور یہ بیس رکعتیں اس کے پاس نفع میں رہیں گی ۔ اس لئے وہ گناہ کرانا ہی چھوڑ دے گا تا کہ تم اتنی رکعتیں نہ پڑھ سکو۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

