علاجِ جسمانی ذکر و شغل سے مقدم ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ کے زمانے میں ایک عالم ذاکر شاغل کویہ حالت ذکر و شغل میں پیش آئی کہ ان کو کچھ کلمات سونے سے لکھے ہوئے پیش نظر ہونے لگے۔ حضرتؒ نے فرمایا کہ ذکر و شغل کرنا سب چھوڑ دو ورنہ تم کو جنون ہوجائے گا لیکن انہوں نے ذکر و شغل کرنا چھوڑا نہیں۔ آخر کار ایسے ہی ہوا کہ دیوانہ پاگل ہوگئے اور نماز وغیرہ سب چھوڑ دی۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۲۷)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

