عقیدہ تحفظ ختم نبوت ……زندہ باد (184)۔

عقیدہ تحفظ ختم نبوت ……زندہ باد (184)۔

تحفظ ختم نبوت دینِ اسلام کی بنیادہے اور مسلمانوں کی دینی غیرت کا عنوان ہے ۔ جب تک مسلمان اُسکی حفاظت میں لگے رہیں گے وہ غیرت مند قوم پر بن کر زندگی گزاریںگے ۔
ختم نبوت کا عقیدہ وہ مبارک حقیقت ہے جس نے اسلام کو ہر زمانے میں ہر قسم کی بدعت، تحریف اور فتنہ سے محفوظ رکھا ہے ۔ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ مجبتیٰ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں اور ان کے بعد قیامت تک کسی بھی نبی یا رسول کا پیدا ہونا اسلامی عقیدے کے خلاف ہے ۔ یہ حقیقت ہمیں قرآن و حدیث سے صراحت کے ساتھ معلوم ہوتی ہے ۔ اسی پر تمام اُمت کا اجماع ہے ۔
تحفظ ختم نبوت کی ذمہ داری ہر ہر مسلمان پر ہر وقت واجب ہے ۔ یہ ایسا اہم عقیدہ ہے جس کے تحفظ کے لئے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے لے کر اب تک مسلمانان عالم بے مثال قربانیاں دیتے آئے ہیں ۔ میرے دادا جان رحمہ اللہ تعالیٰ بھی اس سلسلہ میں اپنا دل و جان سے کردار ادا فرماتے ۔ وہ اپنا تن من دھن اسی پر قربان فرماتے۔ جب اُنکو تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں قید ہوئی تو جس کمرے میں رکھا گیا وہاں پر قضائے حاجت کے لئے مختص جگہ نہیں تھی ۔ تو دادا جان رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص جلال کے انداز میں جیلر سے کہا :
اگر تم ہمیں ایک جائے نماز بھی فراہم نہیں کرسکتے تو تم قیامت کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا منہ دکھاؤ گے کہ اُنکے سپاھی تمہارے پاس قید تھے اور تم نے نماز پڑھنے کے لئے بھی جگہ نہ دی ۔
پھر دادا جان رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ سن کر اُسکو حیا آگئی اور اُس نے ہمیں ایک مصلیٰ دے دیا۔
آج کے دور میں بھی تحفظ ختم نبوت کی جدو جہد مسلمانوں کی غیرت کا تقاضا ہے ۔ختم نبوت کا عقیدہ ایسا ہے کہ اسکا دفاع کرنا مسلمانوں کی عزت و وقارکا معاملہ ہے ۔ اس لئے اس اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو کلمہ حق پر قائم رکھے اور راہ حق پر استقامت کے ساتھ چلنے کی توفیق دے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں غیرت ایمانی کی دولت نصیب فرمادیں ۔ آمین

نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326)۔

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326) دوکلرک ایک ہی دفتر میں کام کیا کرتے تھے ایک بہت زیادہ لالچی اور پیسوں کا پجاری تھا۔ غلط کام کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاتھا۔ جہاں کہیں خیانت اور بددیانتی کا موقع ہوتا تو بڑی صفائی سے اُسکا صاف ستھرا...

read more

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔ مدرسہ استاذ اور شاگرد کے تعلق کانام ہے۔جہاں پر کوئی استاذ بیٹھ گیا اور اس کے گرد چند طلبہ جمع ہوگئے تو وہ اک مدرسہ بن گیا۔مدرسہ کا اصلی جوہر کسی شاندار عمارت یا پرکشش بلڈنگ میں نہیں، بلکہ طالبعلم اور استاد کے...

read more

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔ خانقاہی نظام میں خلافت دینا ایک اصطلاح ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صاحب نسبت بزرگ اپنے معتمد کو نسبت جاری کردیتے ہیں کہ میرے پاس جتنے بھی بزرگوں سے خلافت اور اجازت ہے وہ میں تمہیں دیتا ہوں ۔یہ ایک بہت ہی عام اور مشہور...

read more