عقل کی حیثیت
حکیم الاسلام رحمہ اللہ فرماتے ہیں سب سے پہلے اللہ نے عقل کو پیدا کیا اور فرمایا سامنے آ، وہ سامنے آئی فرمایا پشت پھیر اس نے پشت پھیری فرمایا تو ہی ہے جس کے ذریعے میں بہت لوگوں کو عزت دوں گا اور بہت کو ذلیل کروں گا تو عقل کوئی بیکار چیز نہیں لیکن اپنے ہی دائرے میں کام دے گی عقل سے بالاتر جب مغیبات کی چیزیں آئیں گی وہاں وحی اور خدا کی طرف رجوع کرنا پڑے گا۔ ( خطبات حکیم الاسلام)
