عشقِ رسول کا اثر
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ (دور نبوت میں) ایک شخص ایک عورت سے نکاح کرنا چاہتے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اس کو دیکھ بھی لیا ہے؟ مقصود یہ تھا کہ کسی تدبیر سے ایک مرتبہ اس کو دیکھ لو، یہ مطلب نہ تھا کہ جاکر اس کے ماں باپ کو پیغام دو کہ مجھے اپنی لڑکی دکھلادو مگر وہ ایسے بھولے بھالے تھے کہ جاکر اس عورت کے ماں باپ کو پیغام دیا کہ مجھے اپنی لڑکی دکھلادو۔ اس لڑکی کے ماں باپ کو یہ بات ناگوار ہوئی، انہوں نے کچھ کہنا چاہا، پسِ پردہ لڑکی بھی موجود تھی م۔ حضور ﷺ کا نام سن کر فوراً پردہ ہٹا دیا اور اپنے ماں باپ سے کہا خبردار! حضرت محمد ﷺ کے ارشاد کے بعد کچھ نہ بولنا اور اس شخص سے کہا کہ جب حضور ﷺ نے یہ فرمایا ہے تو میں حاضر ہوں، تم مجھے دیکھ لو۔ صاحبو! یہ محبت کا خاصہ ہے کہ اس میں مصالح اور ننگ و عار سب بالائے طاق رکھے جاتے ہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

